Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان
لاہور: صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان، کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا، داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہوں گی۔


تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا اور داخلہ فارم جمع کرانے  کے لئے آن لائن سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ فرسٹ ایئر میں داخلوں  کے لئےکالجز کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

راجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے  جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ کالجز کے نوٹس بورڈز پر تفصیلات درج کی جائیں ، داخلے کے دوران ایس او پیز پرعمل کیاجائے گا ۔

 دوسری جانب  بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے آج شام پانچ بجے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ میٹرک نتائج کے شیڈول کی منظوری تمام بورڈز کے چییرمینز کمیٹی میں دی گئی جس کی توثیق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔
راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہےکہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی بورڈز کی ویب سائیٹ پر میٹرک رزلٹ جاری ہوگا جبکہ طلباء متعلقہ بورڈز کے موبائل نمبر کے ذریعے سے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں

حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"