Author Topic: کل چھٹی تا آٹھویں کلاسز کا آغاز ہو گا، NCOC  (Read 194 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کل چھٹی تا آٹھویں کلاسز کا آغاز ہو گا، NCOC
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھلونے کی اجازت دے دی، جس کے تحت کل چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہوگا۔

تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔

این سی او سی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ اور معاونِ خصوصی برائےصحت شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکریٹری تعلیم بھی شریک تھے۔

این سی او سی کے اجلاس میں طے پایا کہ کل سے چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز ہوگا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود پہلے ہی اسکول مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث تعلیمی ادارے تقریباً 200  دن بند رہنے کے بعد  15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں کھل چکے ہیں۔

15 ستمبر کو نویں، دسویں تک سرکاری و نجی اسکول، مدارس جبکہ کالج اور جامعات میں کورونا ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔

اگلے مرحلے میں 30 ستمبر سے نجی و سرکاری اسکولوں میں پرائمری کلاسز بھی شروع ہو جائیں گی۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"