Author Topic: میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان  (Read 714 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اور ایس ایم ایس سروس پر معلوم کیے جاسکتے ہیں، رواں سال امتحانات ملتوی ہونے کے باعث صرف ان طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے، وہ طلبا و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبر دے دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو ایک یا دو پرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یا اس سے زیادہ تھے انکو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دئیے گئے ہیں جبکہ 60 فیصد سے کم نمبروں والے امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دے کر انہیں پروموٹ کردیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"