Author Topic: 30 ستمبر سے صوبہ بھر میں سکول مکمل کھل جائیں گے  (Read 267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

30 ستمبر سے صوبہ بھر میں سکول مکمل کھل جائیں گے


لاہور: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ موثر حکومتی اقدامات کی بدولت اس وقت پنجاب میں کورونا متاثرین اور اموات کی شرح ملک میں سب سے کم ہے حالانکہ ہمسایہ ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد پھر بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، صوبائی وزیر سکولز مراد راس، آئی جی پنجاب اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے.

ملتان روڈ کی تاجر برادری ٹیکس ادائیگی میں پوش علاقوں سے بازی لے گئی
راجہ بشارت نے کہا کہ 30 ستمبر سے صوبہ بھر میں سکول مکمل کھل جائیں گے لہذا حکومت کے مقررہ ایس او پیز پر زیادہ سختی سے عمل کرایا جائے. انہوں نے کہا کہ ہماری نظر اس بات پر بھی ہے کہ تمام سکول کھلنے کے بعد پہلا اور دوسرا ہفتہ زیادہ اہم ہو گا لہذا والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ سکول بھجوائیں نیز انہیں اس حوالے سے آگاہی بھی دیں.

پاکستان میں کورونا ویکسین کے ٹرائل حتمی مراحلے میں داخل
قبل ازیں سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے پنجاب میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اب تک 36 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 54 مثبت آئے. انہوں نے کہا کہ ایک مثبت کیس آنے پر کلاس روم اور دو کیسز پر سکول 5 دن کے لیے بند کر دیا جاتا ہے. اب تک پنجاب میں 14 کلاس روم اور دو سکول بند کیے گئے ہیں جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہال بھی بند کیے گئے اور 52 کو جرمانے کیے گئے. انہوں نے کہا کہ حکومت ہائی رسک علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور ہسپتالوں میں بھی اقدامات مکمل ہیں.
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 23ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"