Author Topic: میٹرک ،انٹرنتائج :کالجز میں داخلے کیلئے رش بڑھنے لگا  (Read 286 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک ،انٹرنتائج :کالجز میں داخلے کیلئے رش بڑھنے لگا
 گوجرانوالہ: میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ نتائج کے ساتھ ہی کالجز میں داخلے کیلئے طلبہ کا رش بڑھنے لگا۔ہزاروں کی تعداد میں سرکاری و نجی کالجز میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ روزانہ فارم جمع کروا رہے ہیں ۔ فرسٹ ائیر میں داخلے کیلئے فارم جمع کروانے والے امیدواروں کی پہلی لسٹ شائع کر دی گئی ہے جبکہ دوسری لسٹ پانچ اکتوبر کو شائع ہو گی جس کے لیے تیس ستمبر تک فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔اسی طرح انٹر میڈیٹ کے نتائج کے بعد بی ایس ( آنر)میں داخلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے جو 3 اکتوبر تک جاری رہے گا جبکہ میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی پہلی لسٹ آٹھ سے دس اکتوبر تک شائع کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا گوجرانوالہ کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"