Author Topic: نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں: گورنر پنجاب  (Read 280 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں: گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب سے سرونگ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات، چودھری محمد سرور نے کہا کہ نجی سکولز بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، کوئی بھی نیا قانون بنانے سے پہلے مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

وفد نے صدر میاں رضاالرحمان کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی، وفد میں اکرام خان، سلمان مقصود، گلزار احمد اور قاضی نعیم انجم شامل تھے، وفد نے گورنر کو کورونا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، گورنر پنجاب نے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل وزیراعظم کےس امنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے2008-2009 پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والےکمپیوٹر ٹیچرز کومستقل کرنےکی ہدایت جاری کردی، مراسلے کے ذریعے  5 ہزار سے زائد کمپیوٹر  ٹیچرز کو  فائدہ پہنچے گا۔

پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ مستقلی کا مسئلہ حل کرنے پر سکول ایجوکیشن کے شکر گزار ہیں،سپریم کورٹ پہلے ہی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی تھی،سکول ایجوکیشن نے صرف کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کا لیٹر جاری کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"