Author Topic: امریکا نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کردی  (Read 296 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امریکا نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کردی
امریکی سفارت خانے نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کر دی ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں یکم اکتوبر سے سروس آپریشنل ہو گی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا پہلی ترجیح ہے، اسٹوڈنٹ ویزا کے درخواست گزاروں کی بروقت اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران درخواست گزار طلبہ کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، طلبہ ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا نہ بھولیں۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  اسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"