Author Topic: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ  (Read 317 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور:جیل روڈ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرکی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی گزشتہ میٹنگ کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں, تمام شعبوں میں قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

 فیکلٹی آف فارماسوٹیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس کے پروگرام فارم ڈی میں ضیاالدین بابری سپیشل میڈل دینے، اورک کے تحت آن لائن شارٹ کورسز، مختلف شعبوں میں نئے ڈپلومہ کورسز، فیکلٹی آف فارماسوٹیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پروگرام، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام، مینجمنٹ سائنس میں پی ایچ ڈی، ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور مارکیٹنگ پروگرام، ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو پروگرام، 4 سالہ سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ  02 اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"