Author Topic: کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج بحال کرنے کا فیصلہ  (Read 259 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی ایس آنرز کی کلاسز شروع کرنیکا فیصلہ منسوخ
لاہور: کینئرڈ کالج نے پانچ اکتوبر سے بی ایس آنرز کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا، بی ایس آنرز کی کلاسز دسمبر تک آن لائن منعقد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

کینئرڈ کالج نے کلاسز شروع کرنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی کلاسز کا آغاز بارہ اکتوبر سے ہوگا یہ کلاسز رول نمبرز کی بنیاد پر متبادل ہفتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ انٹرمیڈیٹ کی طالبات کے لیے ہاسٹلز گیارہ اکتوبر سے کھول دیے جائیں گے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج بحال کرنے کا فیصلہ
کینئرڈ کالج فیز تھری میں فرسٹ ایئر میں داخل ہونے والی طالبات کے لیے کلاسز کا اجراء ستائیس اکتوبر سے کرے گا جبکہ فرسٹ ایئر کی طالبات کے لیے ہاسٹلز چھبیس اکتوبر سے کھولے جائیں گے۔ کینئرڈ کالج نے بی ایس آنرز کی طالبات کو ہدایات کی ہیں کہ وہ آن لائن کلاسز میں شرکت کریں یہ کلاسز گیارہ دسمبر تک منعقد ہوں گی جس کے بعد طالبات کا امتحان لیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق کالج میں کلاسز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس آنرز کی کلاسز پانچ اکتوبر سے آن کیمپس شروع کرنے کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 04اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"