Author Topic: پاکستان چین آنکھوں کی صحت کے فروغ کے نئے باب کا آغاز  (Read 297 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پاکستان چین آنکھوں کی صحت کے فروغ کے نئے باب کا آغاز
اسلام آ باد : چین اور پاکستان مابین پاکستان میں آنکھوں کی جدید ٹیکنالوجی اور ہیلتھ کوریڈورکے فروغ پر اتفاق ہو گیا، مشترکہ فروغ کے تحت لیاننگ صوبائی ترقی و اصلاحات کمیشن اور چین میں پاکستان کے سفارت خانے کے مابین تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں آنکھوں کی صحت کے جامع منصوبے کے آغاز پر آئز آئی گروپ اور پاکستان کے ڈی ای اے گروپ نے چین پاکستان آنکھوں کی صحت کے تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے ۔ لیاننگ صوبائی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ ژومنگ نے کہا ہے کہ لیاننگ سلک روڈ ہیلتھ کوآ پریشن انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لئے مشترکہ کمیونٹی کے عین مطابق ہے ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن میڈیکل ٹیکنالوجی ، طبی مصنوعات اور طبی عملے کی تربیت کرے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیااسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"