Author Topic: گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات کیلئے انوکھی شرط  (Read 310 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات کیلئے انوکھی شرط
 فیصل آباد:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں نئی طالبات کیلئے داخلہ کے وقت کوروناٹیسٹ نہ کرانے والی طالبات کوحلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔حلف نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 14دن میں کورونا پازیٹو آنے پر10 ہزارجرمانہ عائد کیا جائے گا۔یونیورسٹی کی جانب سے بی ایس ،ایم اے ،ایم ایس ای ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام میں پہلے سے پڑھنے والے اور نئے داخل ہونے والوں کو انڈر ٹیکنگ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے مطابق اگر کسی طالبہ کو کورونا پازیٹو نکل آیا تو اسے 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ طالبہ یونیورسٹی کیمپس میں کسی کورونا مثبت طالبہ سے رابطہ نہیں رکھے گی انڈر ٹیکنگ اور جرمانے کی شرط عائد کرنے پر طالبات پریشان ہیں اس حوالے سے یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر اسماعزیز کا کہنا ہے کہ حلف نامہ صرف کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمدکیلئے ہے ،کسی بھی طالبہ سے جرمانہ وصول نہیں کیا جائیگا۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 07 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"