Author Topic: سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالبات کیلئے بڑی خوشخبری  (Read 241 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالبات کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور:سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 3 لاکھ 83 ہزار طالبات کو ماہانہ وظائف کی ادائیگیوں کا معاملہ، محکمہ سکول ایجوکیشن معاوضوں کی ادائیگی کے لئے مزید 4 لاکھ طالبات کو رجسٹریشن دے گا، رجسٹریشن کے لئے 108 سنٹرز تشکیل، رجسٹریشن کا عمل 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ایف بی آر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 3 لاکھ 83 ہزار طالبات کو ماہانہ وظائف کی ادائیگیاں التواء کا  شکارہیں۔ ذرائع کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے طالبات کو رجسٹریشن دینے کا عمل روک دیا گیا تھا۔ سرکاری سکولوں  کے طالبات کو وظائف کی ادائیگی کیلئے سولہ اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا۔
جس میں پہلے سے رجسٹرڈ طالبات کا تعلق پنجاب کے 3 ہزار 922 سکولوں سے ہے۔ وظائف کی ادائیگی کیلئے مزید 4 لاکھ طالبات کو رجسٹریشن کی جائے گی۔نئی رجسٹریشن کیلئے سولہ اضلاع میں 108 سینٹرز تشکیل دے دیئے گئے ہیں  ۔ نئی رجسٹریشن کا عمل 12 اکتوبر سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت میں اہم تقرر و تبادلے
پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کے طالبات کو چھ سو روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔سکول طالبات کو وظائف پنجاب بنک کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔مذکورہ پروگرام آوٹ آف سکول مستحق طالبات کی انرولمنٹ میں اضافہ کیلئےشروع کیا گیا تھا  جبکہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو طالبات سمیت والدین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے  والدین کا کہنا ہے کہ دیے جانے والی رقم سے کافی  حد تک بچوں کے خرچ میں مدد ملتی ہے جس پر ہم پنجاب حکومت کے مشکور ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"