Author Topic: سموگ اور موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب کا بڑا بیان  (Read 239 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سموگ اور موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب کا بڑا بیان
لاہور: صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پہلے ہی بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، سموگ اور موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر تعلیم نے تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے انصاف اکیڈمی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
قائد اکیڈمی ترقی وتعلیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اکیڈمیز کلچر کے خاتمے کیلئے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کردیا، انصاف اکیڈمیز کے قیام سے بچے گھر بیٹھے لیکچرز اور ٹیسٹ دے سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ والدین پر فیسوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اکیڈمیز میں پڑھانے پر پابندی بارے غور کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرمراد راس کا کہنا تھا کہ سموگ اور موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں، تاہم فیصلہ صورتحال کو دیکھ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 50 فیصد بچے سکول آنے سے اس سال سموگ کم ہونےکا امکان ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کیلئے اکھٹی ہوئی ہے، صرف چور ڈاکو ہی احتجاج اور جلسوں کی بات کر رہے ہیں، پہلے انہوں نے ملک کو لوٹا اور اب یہ ملک بچانے کی بات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں کے باہر ''نوماسک نو انٹری ''کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔ سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا ایس او پیز میں مزید سختی کردی، بغیرماسک سکول میں کسی استاد یا طالبعلم کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"