Author Topic: ویمن یونیورسٹی اور داعی عزم پاکستان میں ایم او یو پر دستخط  (Read 303 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ویمن یونیورسٹی اور داعی عزم پاکستان میں ایم او یو پر دستخط
 ملتان: ویمن یونیورسٹی ملتان اور داعی عزم پاکستان کے درمیان ایم او یو سائن ہوگیا ، ویمن یونیورسٹی کی ترجمان کے مطابق ایم او یو کے تحت طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا، پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور سرگرمیاں کی جائیں گی،یونیورسٹی کی فیکلٹی ، طالبات اور ایڈمنسٹریشن کے لئے کپیسٹی بلڈنگ کے اقدامات کئے جائیں گے اور یونیورسٹی کے پراجیکٹس کے لئے ملکر فنڈز اکٹھے کئے جائیں گے ،یہ ایم او یو انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز کے باہمی تعاون سے کیا گیا ۔آئن لائن ایم او یو کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،ایسے میں ویمن یونیورسٹی بھی اپنی طالبات کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے اقدامات کرتی رہتی ہے ، داعی عزم پاکستان ہمیں یہ مواقع فراہم کرے گا کہ ہم مل کرفیکلٹی اور طالبات کی گرومنگ کریں، یقیناً اس ایم او یو سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ اس ایم او یو سے یونیورسٹی کماحقہ فائدہ اٹھائے گی اور اس کے دور رس اثرات سامنے آئیں گے ۔ ایم او یو پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ ٰقریشی اور داعی عزم پاکستان کی طرف سے محمد شعیب نے دستخط کئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"