Author Topic: پچیس ہزار سے زائد اساتذہ کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ  (Read 267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پچیس ہزار سے زائد اساتذہ کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی ناقص پالیسیوں سے اساتذہ بھی تنگ، صوبہ بھر میں پچیس ہزار سے زائد اساتذہ نے حکومتی پالیسوں سے تنگ آکر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ناقص محکمانہ پالیسیوں کے سبب صوبہ بھر میں پچیس ہزار سے زائد اساتذہ نے حکومتی پالیسوں سے تنگ آکر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔ پی ٹی آئی کے دو سالہ دور حکومت میں 25 ہزار سے زائد اساتذہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے بھی 250 کے قریب اساتذہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ریشنلائزیشن کے نام پر اساتذہ کے دور دراز تبادلے کیے جارہے ہیں، حکومت اساتذہ کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے انھیں بلاوجہ تنگ کررہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کا اساتذہ سے غیرتدریسی کام لینا معمول بن گیا ہے، اساتذہ کو چھوٹی چھوٹی غلطی پر معطل کرنا معمول بن گیا ہے جبکہ حکومت اساتذہ سے مشاورت کے بعد پالیسی بنائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"