Author Topic: پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طلباء کی بڑی مشکل حل ہوگئی  (Read 256 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طلباء کی بڑی مشکل حل ہوگئی
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ذاتی دلچسپی کے باعث پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ حل ہوگیا، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ بلوچ طلبا بہت عزیز ہیں، ان کا ہر مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بلوچستان کے طلبا کے اخراجات کے حوالے سے مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بلوچ طلبا کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا، بلوچستان حکومت نے پنجاب میں زیرتعلیم بلوچ طلبا کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔

بلوچستان حکومت کی طرف سے مختص کردہ فنڈز نئے تعلیمی سال میں آنیوالے بلوچ طلبا کے تعلیمی اخراجات پر صرف ہوں گے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرتعلیم 142 بلوچ طلبا کے 2023ء تک کے تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بلوچ طلبا بہت عزیز ہیں، بلوچ طلبا کا ہر مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر پہلے بھی حل کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچ طلبا کیلئے ہر وقت حاضر ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ  دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"