نجی سکولوں کی نئی آن لائن رجسٹریشن 2 ماہ بعد بھی نہ ہوسکی
لاہور: تفصیلات کے مطابق پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سکول ایجوکیشن نے آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ، تاہم دو ماہ بعد بھی آن لائن نئی رجسٹریشن شروع نہ ہوسکی ۔ کام التوا کا شکار ہونے سے سینکڑوں نئے سکولوں کی رجسٹریشن نہیں ہورہی ہے ۔ ایجوکیشن اتھارٹی حکام کاکہنا ہے کہ جلد نئی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی