Author Topic: ملازمین خواتین کے بچوں کیلئے ڈے کیئرسنٹر کا افتتاح  (Read 309 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ملازمین خواتین کے بچوں کیلئے ڈے کیئرسنٹر کا افتتاح
 فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ واسا فیصل آباد میں ملازمین خواتین کے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ڈے کیئر سنٹر فنکشنل کردیا گیا جس کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں آشفہ ریاض فتیانہ نے کیا جبکہ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی اور ایف ڈی اے کے چیئرمین چودھری لطیف نذر،وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا، ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سجیلہ نوید، منیجنگ ڈائریکٹر واسا جبارانور چودھری و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا منصوبہ پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ہے جس میں سرکاری محکموں کی افسروں اور ملازمین خواتین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے تمام بنیاد ی اور معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈے کیئر سنٹرز میں بچوں کو رکھنے سے خواتین اپنے دفتری امور پر فوکس رکھتی ہیں کیونکہ انہیں مکمل اطمینان ہوتا ہے کہ ان کے بچے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"