Author Topic: علم و ہنر پراجیکٹ، طلبا سلائی کڑھائی،کھانا پکانا سیکھیں گے  (Read 254 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

علم و ہنر پراجیکٹ، طلبا سلائی کڑھائی،کھانا پکانا سیکھیں گے
فیصل آباد:لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا علم و ہنر کے نام سے نیا پراجیکٹ، طلبا تعلیم کے ساتھ سلائی کڑھائی اور کھانا پکانا سیکھیں گے ، فائن آرٹس سمیت مختلف ہنر سے بھی روشناس کرایا جائیگا، ٹیکنیکل ایجوکیشن کا آغاز اگلے سال جنوری سے ہوگا۔پنجاب حکومت نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کا پروگرام تیار کر لیا فیصل آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے 4اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر علم و ہنر پروگرام متعارف کروایا جائیگا جسکے تحت لٹریسی سنٹرز میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کو درسی کتب پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہنرمند بنایا جائے گا ۔ اس مقصد کیلئے پلاننگ شروع کردی گئی ہے جبکہ حکومت نے جنوری 2021 سے علم و ہنر پروگرام لانچ کرنے کا پلان بنا لیا ہے
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"