Author Topic: بچوں کو سکول داخل کروانا بڑا چیلنج  (Read 281 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
بچوں کو سکول داخل کروانا بڑا چیلنج
« on: October 23, 2020, 02:34:18 PM »

بچوں کو سکول داخل کروانا بڑا چیلنج
 میانوالی : چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کرنل (ر) امیرعبداﷲ مروت نے میانوالی کا دورہ کیا ، این سی ایچ ڈی ضلع میانوالی کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے امیر اﷲ مروت نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی کاردگی لائق تحسین ہے ،فیلڈ سٹاف غیر داخل بچوں کو سکول لانے کے لیے بھرپور کاوش کرے ۔ بچوں کو سکول میں داخل کروانا ہم سب کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔ میٹنگ میں ان لوکیشنز کو بھی زیر بحث لایا گیا جہاں غیر داخل بچوں کی شرح دوسری لوکیشنز کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ ان لوکیشنز میں نئے فیڈر سکول کھولنے کا عندیہ دیا گیا۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد منیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (A) ملک اﷲ نواز، فوکل پرسن (VCD) ارشد حسین،فیلڈ آفیسرز ملک فیاض محمد، ملک طارق، شفیع خان اور اسلم خان نے شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"