Author Topic: ریسکیو ورکشاپ،طالبات کو صورتحال سے نمٹنے کی تربیت  (Read 246 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ریسکیو ورکشاپ،طالبات کو صورتحال سے نمٹنے کی تربیت
 فیصل آباد: گورنمنٹ گرلز کالج چک 215 جڑانوالہ روڈ میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ریسکیو کی ٹریننگ ورکشاپ، طالبات کو ابتدائی طبی امداد سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔فیصل آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج چک 215 جڑانوالہ روڈ میں طالبات کیلئے ابتدائی طبی امداد ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی ڈسٹرکٹ ٹرینر آمنہ احسان اور ریسکیو اہلکار احمد نے طالبات کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق آگاہی دی، طالبات کو حادثے میں چوٹ لگنے ، کرنٹ لگنے ، جھلس جانے اور آتشزدگی کی صورت میں آگ بجھانے کی تربیت دی گئی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"