Author Topic: جامعہ کراچی:طلبہ کے احتجاج کے بعدمیڈیکل کے پرچے ملتوی  (Read 283 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی:طلبہ کے احتجاج کے بعدمیڈیکل کے پرچے ملتوی
 کراچی : پرچے نصاب سے ہٹ کر آنے پر جامعہ کراچی میں میڈیکل کے تمام امتحانات ملتوی کرد یے گئے ہیں

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پرچے ملتوی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پرچے نصاب سے ہٹ کر آنے پر جامعہ کراچی نے میڈیکل کے تمام امتحانات ملتوی کردیے ۔ ایم بی بی ایس کے تین اور بی ڈی ایس کے آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے تمام پرچے منسوخ کئے گئے ۔ گزشتہ ہفتے ایم بی بی ایس کا میڈیسن کا پرچہ شروع ہوتے ہی ملتوی کردیا گیا تھا، طلبانے پرچہ نصاب کے باہر سے بنائے جانے کی شکایت کی تھی۔ دوسرے مرحلے میں گائناکولوجی اور obstetrics کے پرچے ملتوی کیے گئے ۔ ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرظفر حسین کے مطابق تیسرے مرحلے میں بی ڈی ایس کے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ایم بی بی ایس کے پرچے نصاب سے ہٹ کرآرہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"