Author Topic: سرگودھا انٹر بورڈ مقابلہ سائنسی مضمون نویسی تقریب  (Read 283 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سرگودھا انٹر بورڈ مقابلہ سائنسی مضمون نویسی تقریب
سرگودھا: سیکرٹری بورڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا چوہدری سرفراز احمد گجر نے بتایاکہ پی ایس ایف 28واں انٹر ابورڈ مقابلہ سائنسی مضمون نویسی (انگلش ’اردو) اور سائنسی پوسٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر کوثر رئیس ڈاکٹر محسن عباس ’ ملک محمدسلیمان اور محمد ظہیر اسسٹنٹ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔چیئر پرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے کہاکہ ہمارے طلباء وطالبات ذہانت او رقابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار ہر شعبہ ہائے زندگی میں کرتے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اسلاف خاص طورپر عظیم مسلمان دانشوروں او رسائنسدانوں کے را ستے پر چلیں جنہوں نے دنیا میں نئے علوم متعارف کرائے جو موجودہ دور کی ترقی کا باعث بنے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 24 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"