Author Topic: کمشنر راولپنڈی کا ڈی پی ایس کا دورہ  (Read 282 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کمشنر راولپنڈی کا ڈی پی ایس کا دورہ
راولپنڈی :کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا اور وہاں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور پودا بھی لگایا

انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء وطالبات کیلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے گفتگو بھی کی اورکہا کہ تعلیم کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی، تمام بنیادی اشیاء کی د ستیابی اور قابل اساتذہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بعدازاں کمشنر راولپنڈی نے کالی ٹینکی فٹ بال گرائونڈ کا بھی دورہ کیا اور راولپنڈی میو نسپل کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی کہ گرائونڈ سے گھاس کی کٹائی اور دیگر ضروری کام مکمل کر کے اسے عوام کیلئے جلد از جلد فعال کیا جائے۔وہ تعلیم کو اولین ترجیح ہوئے اپنی صلا حیتیں تعلیم حا صل کر نے کیلئے وقف کریں کیونکہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت نہ صرف وہ اپنے ماں باپ اور قوم کا نام روشن اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 24 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"