Author Topic: اسلامیہ کالج میں ’’کرپشن ایک سماجی برائی ‘‘ کے عنوان سے سیمینار  (Read 290 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلامیہ کالج میں ’’کرپشن ایک سماجی برائی ‘‘ کے عنوان سے سیمینار
گوجرانوالہ: کرپشن کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑنے کیلئے طلبہ و طالبات کا کردار بھی اہم ہونا چاہئے کرپشن کے ممکنہ اسباب اور روکنے کیلئے طلبہ میں تحریری مقابلے بھی کروائے گئے

معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ہر شہری کو اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ کرپشن کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑنے کیلئے طلبہ و طالبات کا کردار بھی اہم ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر نیب پنجاب سید حسین شاہ اور ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈاکٹر سید مختار حسین شاہ نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ میں’’کرپشن ایک سماجی برائی‘‘ کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں اردو اور انگلش زبان میں پاکستان میں کرپشن کے ممکنہ اسباب اور ہم کرپشن کو کیسے روک سکتے ، کے عنوان پر طلبا و طالبات کے درمیان تحریری مقابلے بھی کروائے گئے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے کرپشن کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا مقصد نئی نسل میں کرپشن سے نفرت کی ترغیب اور بدعنوانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی تربیت کرنا ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 24  اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"