Author Topic: زکریا یونیورسٹی: امتحانات کا شیڈول تیار  (Read 264 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زکریا یونیورسٹی: امتحانات کا شیڈول تیار
 ایم اے ، ایم ایس سی پارٹ ون ، ٹو اور کمپوزٹ امتحانات جنوری کے پہلے ہفتے ،ایل ایل بی پارٹ تھری تین نومبر سے شروع ہوں گے ، ذرائع

ملتان: زکریا یونیورسٹی کے تعطل کا شکار امتحانات کرانے کا شیڈول تیار، لا کے نتائج آئندہ ہفتے آنے کا امکان ہے ، تفصیل کے مطابق کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے امتحانات کے لئے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کنٹرولر امتحانات نے شیڈول تیار کرلیا ہے ،اس وقت ایم اے ایم ایس سی، بی اے بی ایس سی اور لا کے ضمنی امتحانات تعطل کا شکار ہیں جس میں ایک لاکھ سے زائد طلبا نے شرکت کرنی ہے ، اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ایم اے ، ایم ایس سی کے پارٹ ون ، پارٹ ٹو اور کمپوزٹ امتحانات جنوری کے پہلے ہفتے میں کرنے کا شیڈول تیار کیا ہے ، اس متحان میں 2019کے ضمنی امتحان والے طلبا وطالبات بھی شرکت کرسکیں گے ، انتظامیہ نے ان طلبا کی سہولت کے لئے امتحان میں شرکت کے تمام قانونی چانس برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے ،اسی طرح ایل ایل بی پارٹ تھری کے امتحانات تین نومبر 2020سے شروع ہوں گے جس کے لئے نو سنٹر بنائے گئے ، اس سلسلے میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ نے تصدیق کی کہ تعطل کا شکار امتحانات کا شیڈول تیار کرلیا ہے ، 2021 کے جون تک تعطل کا شکار تمام امتحانات ختم ہوجائیں گے جس کے بعدنئے سال کے امتحانات کو بھی چھ ماہ میں مکمل کرایا جائے گا، اس وقت بی اے بی ایس سی کے امتحانات مکمل ہوگئے ہیں اور ان کی مارکنگ شروع کردی گئی ہے ہم دسمبر کے آخری ہفتے میں اس کے نتائج جاری کردیں گے جبکہ ایل ایل بی پارٹ فرسٹ کے ا متحانات کے نتائج تیار ہوگئے ہیں منظوری اور چیکنگ کے بعد آئندہ ہفتے نتائج جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"