Author Topic: بیکس اساتذہ نے 5 نومبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا  (Read 315 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بیکس اساتذہ نے 5 نومبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا
 اسلام آباد:ملک بھر میں خدمات دینے والے بارہ ہزار سے زائد بیسک ایجوکیشن کمیو نٹی سکولز (بیکس) اساتذہ پانچ نو مبر کو اسلام آباد میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بیسک کمیونٹی سکولوں کو صوبوں کے حوالے کرنے اور کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل نہ کرنے کے فیصلے سے ملک بھر کے 137اضلاع میں قائم 12ہزار کمیونٹی سکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے 12 ہزار ایک سو پچھتر اساتذہ کامستقبل تاریک ہو جائے گا ۔روز نامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان بیسک ایجوکیشن کمیو نٹی سکولز ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صدر مظاہر حسین کا کہنا تھا کہ بیکس اساتذہ کے مسائل حل کرانے کی تمام کوششیں رائیگاں جارہی ہیں موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایک سال کے اندر تمام بیکس اساتذہ کو ریگو لر کیا جائے گا مگر اب وعدوں سے پھر رہے ہیں، ہم گزشتہ پچیس سال سے وفاق کے ملازم ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ نو مبر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے ملک بھر سے آئے ہوئے بیکس کے اساتذہ احتجاجی دھرنا دیں گے ، اگر شنوائی نہ ہوئی تو ڈی چوک کے سامنے جائیں گے اور پھر اگلی حکمت عملی اپنائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"