Author Topic: تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم  (Read 267 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
سرگودھا: شہر بھر میں قائم سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی اور اطراف میں تجاوزات و گندگی کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن اور کمیٹی کے ٹی اوآرز جاری کر دیئے جس کے مطابق سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اور انبالہ مسلم ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر بھی کمیٹی کے ممبران ہیں، جو ٹی اوآرز کے تحت اس حوالے سے اقدامات اٹھا کر ہفتہ وار رپورٹ ارسال کرنے کی پابند ہے ، ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان اور شہریوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر انتظامیہ نے مربو ط حکمت عملی اپنانے اور مستقل بنیادی پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو آج سوموار سے اپنا کام شروع کر دے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"