Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

مدرسہ احسن القرآن گلشن سکندرآباد کے تحت عالمی محفل حسن قرآت

Offline sb

  • **
  • 29073
  • +5/-0
  • Gender: Female

مدرسہ احسن القرآن گلشن سکندرآباد کے تحت عالمی محفل حسن قرآت
کراچی : مدرسہ احسن القرآن گلشن سکندرآبادکیماڑی کے تحت سالانہ تقریب دستاربندی کے موقع پرعا لمی محفل حسن قرآت منعقد کی گئی،جس میں جمہوریہ مصرسے آنے والے قاری الشیخ محمد سامح زینہ اورقاری الشیخ السید محمدسمیربلال آف جمہوریہ مصریہ نے اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو معطر کر دیاا،محفل میںمدرسہ احسن القرآن کے حفاظ کرام اور قرآن کریم مکمل کرنے والے طلباءکی دستاربندی بھی کرائی ،محفل میں پاکستان کے نامورقراءقاری محمدکلیم،قاری نورالبصر،قاری شاہ روم، قاری ولی الرحمن جدون، قاری عمرفاروق، قاری نعیم اللہ حبیب،قاری محمد عثمان نے بھی ترتیل کے ساتھ قرآن حکیم کی تلاوت کر کے سماں باندھ دیا، معروف نعت خوان قاری رفیق دانش،قاری احسان اللہ فاروقی اور محمدطاہر حنفی نے حمد ونعت اورعظمت قرآن پر اپنا کلام پیش کر کے شرکاءکے ایمان کو تازہ کر دیا،مدرسہ ہذا کے مہتمم قاری سراج اللہ صدیقی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورآمدپر شکریہ ادا کیا، مہمان خصوصی جامعہ محمودیہ لیاری کے مہتمم جمعیت علماءاسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق،جنرل سیکرٹری قاری نورالامین اورپی ایس 113کے امیر مولانا محمد بلال تھے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.