Author Topic: گیارہویں،بارہویں کے نصاب میں بھی کمی  (Read 266 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گیارہویں،بارہویں کے نصاب میں بھی کمی
 لاہور: گیارہویں، بارہویں جماعت کے نصاب میں بھی 40 سے 45 فیصد کمی کردی گئی ۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصاب کے مسودے منظوری کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوا دئیے ۔ تفصیل کے مطابق پہلی سے دسویں جماعت کے نصاب میں کمی کے بعد اس تعلیمی سال کے لیے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نصاب میں بھی کمی کردی گئی ۔ پی سی ٹی بی کو نصاب میں کمی کرنے کی ذمے داری دی گئی تھی ۔ ایک ماہ تک مشاورت کے بعد نصاب میں کمی کے مسودے تیار کئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیاری مضامین میں سب سے زیادہ کمی کی گئی ۔ مسودے محکمہ سکول ایجوکیشن سے منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن سے بھی شیئر کئے جائیں گے اور آئندہ سالانہ امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے لیے نصاب پر تمام تعلیمی بورڈز سے بھی مشاورت کی جائیگی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہے اور اس عرصے میں طلبا کی تعلیم متاثر ہوئی تھی۔بورڈ حکام کاکہنا ہے منظوری کے بعد ترمیم شدہ مسودے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے جائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"