Author Topic: ویمن یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ویب نار کا انعقا د  (Read 259 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ویمن یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ویب نار کا انعقا د
 ملتان : ویمن یونیورسٹی میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لئے ویب نار کا انعقا دکیاگیا جس سے خطاب کرتے وئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ چھاتی کینسر ایک ایسا مرض ہے جو بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل جاتا ہے اور ایک خاموش قاتل کی طرح مریض کی جان لے لیتا ہے ، یہ کینسر خواتین میں پائے جانے والے کینسرز میں سے سب سے عام طور پر پایا جانے والا کینسر ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی سطح پر ہر سال تقریباً 10 لاکھ خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً40 ہزار خواتین اس مرض کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، اب یہ مرض ایک سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، اسی لیے اس کے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ، جلد تشخیص سے اس مہلک مرض کا علاج ممکن ہے ، ڈی ایس اے ویمن یونیورسٹی پروفیسر نائلہ امتیاز نے کہا کہ کینسر دنیا بھر میں شوگر’ بلڈپریشر اور امراض قلب کے بعدانسانی موت کی بڑی وجہ بن چکا ہے اور ہر چھ میں سے ایک موت کینسر کی وجہ سے ہورہی ہے ۔ویب نار سے ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود ، ڈاکٹر ثمینہ اعجاز اور ڈاکٹر حمیرا محمود نے خطاب کیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"