Author Topic: فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم  (Read 297 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم
« on: October 28, 2020, 01:01:41 PM »

فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم
 کراچی:امتحان کی تیاری کیلئے موجودہ، سابق بیورو کریٹس، سفارتکار اور سینئر افسران شرکا کی مدد کرینگے ، کورسز کے دوران مفت کتابیں اور دیگر مواد فراہم کیا جائیگا،افتخار شالوانیکلاسز روزانہ شام 5 بجے شروع ہوں گی،المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں بھی جلدکارنر قائم ہوگا،شہری سہولت سے فائدہ اٹھائیں،ایڈمنسٹریٹرکراچی کی افتتاح کے بعدگفتگو

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے لئے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں بھی سی ایس ایس کارنر کا آغاز ہوجائے گا، سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے یہاں مفت کورسز کا انتظام کیا گیا ہے جس کے دوران موجودہ، سابق بیورو کریٹس، سفارتکار اور سینئر افسران شرکا کی مدد کریں گے ، کورسز کے دوران مفت کتابیں اور دیگر مواد فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس طحہ سلیم، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مسعود عالم سمیت سینئر افسران اور سی ایس ایس کے امتحان میں بیٹھنے والے طالب علموں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پارکس طحہ سلیم کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی کے نوجوان سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کے لئے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس موقع پر سینئر افسران اور بیوروکریٹس اپنے تجربات کی روشنی میں شرکا کو امتحان کی تیاری کرائیں گے جس سے شرکا کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے المرکز اسلامی عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا میں بھی سی ایس ایس کارنر کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے ہر علاقے میں رہنے والے اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ سی ایس ایس امتحان میں شرکت کے خواہش مند طالب علم اپنی رجسٹریشن کے لئے فریئر ہال میں پارکس ڈپارٹمنٹ کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ المرکز اسلامی میں بھی اس حوالے سے ڈیسک قائم کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سی ایس ایس کارنر میں اب تک 40 سے زائد طلبا کی رجسٹریشن ہوچکی ہے اور یہ عمل جاری ہے ، سی ایس ایس کورس کی کلاسز روزانہ شام 5 بجے شروع ہوں گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی بھی ہر پندرہ روز میں کلاس لیں گے جبکہ سابق بیوروکریٹس، سفارتکار اور سینئر افسران کورس میں شریک طالب علموں کی معاونت اور رہنمائی کے لئے دستیاب رہیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"