Author Topic: پروموٹ پالیسی کے تحت انٹر کامرس کے امتحانات کے نتائج کااعلان  (Read 292 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پروموٹ پالیسی کے تحت انٹر کامرس کے امتحانات کے نتائج کااعلان
 کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 43797 امیداروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور تمام 43797 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلبا کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبائکو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں 99امیدوار اے ون گریڈ، 1066اے گریڈ، 3609 بی گریڈ، 5009 سی گریڈ، 13843 ڈی گریڈ جبکہ 20171 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"