قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت آن لائن اجلاس
اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت آن لائن اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے نئے سمسٹر شروع کرنے اور طلبہ کے لیے ہاسٹل کھولنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا
آن لائن اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی سینئر مینجمنٹ و فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں ارکان نے ایجنڈے کے مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی