Author Topic: صوبہ بھر کے 48ہزار سکولوں میں آج مردم شماری کرائی جائیگی  (Read 284 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

صوبہ بھر کے 48ہزار سکولوں میں آج مردم شماری کرائی جائیگی
لاہور: لاہور سمیت صوبہ بھر کے اڑتالیس ہزار سکولوں میں آج مردم  شماری کا کام مکمل کیا جائے گا، سکول مردم  شماری میں اساتذہ، کمروں، فرنچر، نان ٹیچنگ سٹاف کی تعداد اکھٹی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے اڑتالیس ہزار سکولوں میں آج مردم  شماری کرائی جائے گی، لاہور بھر کے گیارہ سو اڑتالیس سکولوں میں بھی مردم  شماری کا عمل جاری ہے، گذشتہ سال سرکاری سکولوں میں طلباء کی تعداد ایک کروڑ باون لاکھ تھی ۔

رواں سال سرکاری سکول مردم  شماری میں طلباء کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے، سکول مردم  شماری میں اساتذہ، کمروں، فرنچر، نان ٹیچنگ سٹاف کی تعداد اکھٹی کی جائے گی، سکول مردم  شماری میں ادارے کے انفراسٹرکچر اور دیگرسامان کا بھی حساب کتاب کیا جائے گا۔
سکول سربراہان کو مردم  شماری کا کام رات 12 بجے تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، تمام سکولوں کو مردم  شماری کا کام اون لائن مکمل کیا جائے گا، مینول طریقہ سے کی گئی مردم  شماری قبول نہیں کی جائے گی، مقررہ وقت تک مردم  شماری کا کام مکمل نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 31 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"