Author Topic: سیٹلائٹ ٹاؤن:خواتین کالج میں بی ایس چار سالہ پروگرام کی سیکنڈٹائم کلاسز کی منظور  (Read 346 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سیٹلائٹ ٹاؤن:خواتین کالج میں بی ایس چار سالہ پروگرام کی سیکنڈٹائم کلاسز کی منظوری مانگ لی گئی
گوجرانوالہ: ڈی پی آئی کالجز سے منظوری کے بعد رواں سال سے ہی کلاسز کا آغاز ،فرسٹ ٹائم داخلے کیلئے 1050سیٹوں پر 6 ہزار سے زائد طالبات نے فارم جمع کرائے تھے ،اجازت ملتے ہی فوری داخلے شروع ہونگے :حکام

ڈائریکٹوریٹ کالجز گوجرانوالہ نے ریجن کے سب سے بڑے لڑکیوں کے کالج گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون میں بی ایس چار سالہ پروگرام کی سیکنڈ ٹائم کلاسز کے اجرا کیلئے ڈی پی آئی کالجز سے منظوری مانگ لی ہے ۔ منظوری ملنے کے بعد رواں سال سے ہی سیکنڈ ٹائم میں کلاسز کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون میں فرسٹ ٹائم داخلے کے حصول کیلئے مختلف ڈسپلن کی 1050سیٹوں پر 6 ہزار سے زائد طالبات نے داخل فارم جمع کروائے تھے اور پانچ ہزار سے زائد طالبات داخلہ فارم جمع کروانے کے باوجود داخلہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں جس کے باعث ڈائریکٹوریٹ کالجز نے گرلز کالج سیٹلائٹ ٹائون میں سیکنڈ ٹائم بی ایس چار سالہ پروگرام کی کلاسز کیلئے اجازت مانگی ہے ، اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ کالجز حکام کا کہنا تھا کہ ڈی پی آئی کالجز سے اجازت ملنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے سیکنڈ ٹائم میں داخلے کیلئے ڈسپلن لئے جائیں گے اوراجازت ملنے کے فوری بعد ہی داخلے شروع کردیئے جائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 31 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"