Author Topic: سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا  (Read 163 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
لاہور:لاہور بورڈ کے تحت جماعت دہم کے ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہونگے، امتحان میں سینتیس ہزار سے زائد امیدواران شرکت کریں گے، امیدواروں کیلئے ایک سو پانچ امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت جماعت دہم کے ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہونگے۔ دہم کا ضمنی امتحان مکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ لیا جائے گا۔ کنٹرولر امتحانات انفاس احمد کا کہنا ہے کہ امتحان میں سینتیس ہزار سے زائد امیدواران شرکت کریں گے۔ امیدواروں کیلئے ایک سو پانچ امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔
انفاس احمد کا کہنا ہے کہ پہلے روز صُبح کے وقت کیمسٹری، صحت و تعلیم جسمانی اور جغرافیہ کا امتحان لیا جائے گا جبکہ سکینڈ شفٹ میں جنرل سائنس کے پیپرز ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحان کا سلسلہ سترہ نومبر تک جاری رہے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 7 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"