Author Topic: میڈیکل یونیورسٹی :کورونا سے متاثر طلبا کی تعداد 10 ہوگئی  (Read 243 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل یونیورسٹی :کورونا سے متاثر طلبا کی تعداد 10 ہوگئی
فیصل آباد: کورونا کی دوسری لہر ، میڈیکل یونیورسٹی کے کورونا سے متاثر طلبا کی تعداد 10 ہوگئی ، الائیڈ کی 6 نرسز بھی وائرس سے متاثر ، محکمہ صحت کا صورتحال پر اظہار تشویش ، مائیکروسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کی سفارش کردی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کورونا کی دوسری لہر زوروں پر ہے ، وائرس سے متاثر ہونے والے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا کی تعداد 10 ہوگئی اس کے علاوہ الائیڈ ہسپتال کی 6 نرسز بھی کورونا سے متاثر ہوچکی ہیں ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام نرسز کا تعلق نرسز ہاسٹل سے ہے ، محکمہ صحت نے کورونا کیسز میں اضافے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے یونیورسٹی اور نرسنگ ہاسٹلز میں مائیکروسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا جس میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن کووڈ 19 کا کہنا ہے کورونا کی پہلی لہر کے دوران کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا تھا ، فیصل آباد میں کورونا کیسز دوبارہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا اور نرسز کورونا سے متاثر ہورہے ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے لہذا فوری طور پر میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹلز اور الائیڈ ہسپتال نرسز ہاسٹلز میں مائیکرسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرکے کورونا ایس او پیز پر عمل کروایا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 7 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"