وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
اسلام آباد : ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے گزشتہ روز سپیکر ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ویمن یونیورسٹی صوابی کے نئے کیمپس کے قیام اور نئے پروگرامز متعارف کرنے پر گفتگو ہوئی، ڈاکٹر شاہانہ عروج نے ضلع صوابی کے لئے سپیکر اسد قیصر کی کلیدی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی صوابی کو ماڈل یونیورسٹی بنائینگے ۔ سپیکر اسد قیصر نے وائس چانسلر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع صوابی میں تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے ، ویمن یونیورسٹی صوابی کا نیا کیمپس جلد مکمل ہو رہا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان کرینگے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 نومبر 2020 کو شائع ہوئی