Author Topic: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 1400 طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ  (Read 295 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 1400 طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ
کراچی:جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 1400 طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کوہوا جس میں تقریباً چودہ سو طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن نے بتایا کہ ڈی پی ٹی پروگرام کی ایک سو سیٹوں کے لیے ہونے والے اس داخلہ ٹیسٹ کی نگرانی کے لیے یونیورسٹی کےنوے اساتذہ کی تربیت کی گئی، وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے امتحان گاہ کا دورہ کیا اور حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔داخلہ کے ابتدائی مراحل مکمل طور پر آن لائن کرنے کے بعد تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز بھیجے گئے، ماسک پہننا ہر امیدوار کے لیے لازمی کیا گیا اور امیدواروں کو امتحان گاہوں میں مناسب فاصلے سے بٹھایا گیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 9 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"