Author Topic: پنجاب یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ آن لائن امتحان کاانعقاد  (Read 533 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
پنجاب یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ آن لائن امتحان کاانعقاد
تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن امتحان کاانعقاد کرکے پنجاب یونیورسٹی نے تاریخ رقم کردی
لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بی اے بی ایس سی / ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ٹو کا پراکٹر بیسڈ آن لائن امتحان لیا گیا۔
 اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، کنوینر آن لائن ٹیچنگ اینڈ ایگزامز کمیٹی ڈاکٹر کامران عابد، ڈاکٹر اظہر نعیم، ڈپٹی کنٹرولر رعنا قصر، محسن بلال اور دیگر حکام نے آن لائن امتحان کی مانیٹرنگ کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز کا دورہ کیا۔
 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر پراکٹر بیسڈ آن لائن امتحان کا کامیاب انعقاد کر کے پنجاب یونیورسٹی نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ06 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"