Author Topic: آئی ٹی ٹیچرز کی موجیں ختم لاہور:پنجاب بھر کےسکولوں میں تعینات  (Read 221 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 آئی ٹی ٹیچرز کی موجیں ختم
لاہور:پنجاب بھر کےسکولوں میں تعینات آئی ٹی ٹیچرز کی موجیں ختم ہوگئیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےآئی ٹی لیب نہ ہونے پرسکولوں سے کمپیوٹر ٹیچر کو فوری ہٹانےکے حکم جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے جن سکولوں میں آئی ٹی لیب موجود نہیں وہاں سے آئی ٹی ٹیچر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے فارغ بیٹھے آئی ٹی ٹیچرز کی تفصیلات مانگ لی ہیں،واضح رہےحالیہ سکول شماری سےانکشاف ہوا ہے کہ صوبہ بھر کے بیشتر سکولوں میں آئی ٹی لیب دستیاب ہی نہیں.

پولیس نے زیرحراست شہری کو مار ڈالا آئی جی پنجاب کا نوٹس ، رپورٹ طلب
مذکورہ سکولوں میں آئی ٹی لیب دستیاب نہ ہونے کے باجود وہاں آئی ٹی ٹیچرز تعینات ہیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےآئی ٹی ٹیچرز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تمام اتھارٹیز سکولوں میں فارغ بیٹھےاساتذہ کی تفصیلات 24 گھنٹوں میں فراہم کریں،ذرائع کے مطابق سکولوں میں بیٹھےفارغ بیٹھے آئی ٹی ٹیچرز کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"