Author Topic: سکولوں میں موبائل فونز،سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد  (Read 237 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکولوں میں موبائل فونز،سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
لاہور:پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اضافہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اضافہ نے محکمہ سکول نے اہم فیصلہ کرلیا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی۔تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موبائل فونز اور سکول میڈیا کے استعمال پر پابندی ہوگی۔فیصلے کا اطلاق سولہ سال سے کم عمر بچوں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تمام اتھارٹیز پابندی کی معلومات سکول سربراہان اور اساتذہ تک پہنچائیں۔ انکا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کےخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے والدین ، بچوں اور اساتذہ نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر پابندی نہیں ہونی چاہیے،موبائل فون کے ذریعے معلومات کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ مستقل میں تمام پڑھائی آن لائن ہوجائے گی۔والدین کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر پابندی حکومت کا احسن اقدام ہے،بچے پڑھنے کی بجائے رات کے وقت بھی موبائل فون پر وقت ضائع کرتے ہیں،موبائل فون کے استعمال سے چھوٹے بچوں کی آنکھوں اور ذہنیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے منشیات کا حصول ممکن ہوتا ہے،موبائل فون محدود وقت کیلئے بچوں کو دیا جانا چاہیے،بچے موبائل مثبت کاموں کیلئے استعمال کریں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"