Author Topic: بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کی بحالی کا فیصلہ نہ ہوسکا  (Read 270 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کی بحالی کا فیصلہ نہ ہوسکا
 لاہور: چار ماہ بعد بھی بی ایڈ نہ کرنئے والے اساتذہ کی بحالی کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔ صوبے کے نو سو اساتذہ خوار ہوکررہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کو فارغ کردیا گیا تھا ۔ محکمہ کی جانب سے 2015 میں اساتذہ کی بھرتی کی گئی تھی تاہم نو سو سے ایک ہزار اساتذہ نے محکمہ کو بعد میں بی ایڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی جو وقت پر پوری نہ ہوئی ۔ جس پر محکمہ کی جانب سے ان اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے مذکورہ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس حوالے سے پچیس دن پہلے ایک سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی تھی ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بی ایڈ کرنے میں تاخیر ہوئی ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کاکہنا ہے کہ سمری کی منظوری کے بعد پیش رفت ہوگی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"