Author Topic: پنجاب بھر کے طلبا کیلئےریڈیو نشریات کا آغاز  (Read 259 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب بھر کے طلبا کیلئےریڈیو نشریات کا آغاز
لاہور:صوبہ بھر میں ریڈیو سکول کی نشریات کا آغاز کردیا گیا،پہلی سے پانچویں جماعت کے تعلیمی پروگرام روزانہ کی بنیادپر ریڈیو سٹیشن پر نشر کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں طلبہ کے لئے ریڈیوسکول کی خصوصی نشریات کاآغازکردیاگیا۔پہلی سےپانچویں جماعت کےتعلیمی پروگرام روزانہ کی بنیادپرریڈیو سٹیشن پر نشر ہونگے۔نرسری سےتیسری جماعت کےبچوں کیلئےصبح دس سےگیارہ بجے نشریات پیش کی جائیں گی۔چوتھی اورپانچویں جماعت کیلئےصبح گیارہ سےبارہ بجےنشریات آن ائیرہونگی۔پہلی سے تیسری جماعت کی نشریات دو سے تین بجے دوبارہ نشر ہونگی ،جبکہ چوتھی سے پانچویں جماعت کی نشریات تین سے چار بجے تک دوبارہ نشر ہوں گی۔
لاہور میں ایف ایم 94 پر بچے نشریات سن سکیں گے جبکہ فیصل آباد ،پشاور،سیالکوٹ ایف ایم 101 پر نشریات سنیں گے۔بچے لیکچرز کو آن لائن لنک کے ذریعے بھی دیکھ سکیں گے۔لیکچرز کو متعلقہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"