Author Topic: سی ایس ایس کارنر کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ،کمشنر  (Read 254 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سی ایس ایس کارنر کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ،کمشنر
کراچی : ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سی ایس ایس کارنر کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور کراچی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں ان کلاسز سے استفادے کے لئے رجوع کیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اس شہر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں اور اپنی خدمات سے اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کے اچانک دورے کے موقع پر کہی جہاں طلبہ و طالبات کو سی ایس ایس امتحان برائے سال 2021ء اور 2022ء کی تیاری کے سلسلے میں سابق بیوروکریٹس، اعلیٰ افسران، شہری انتظامیہ کے عہدیداران، پروفیسرز اور اساتذہ اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں امتحان کی تیاری کرا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سی ایس ایس کلاسز میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات سے کہا کہ اگر وہ محنت، لگن، توجہ اور پورے انہماک کے ساتھ امتحان کی تیاری کریں تو نہ صرف اپنی زندگی کو بہتر کریں گے بلکہ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرکے اپنے والدین کا نام بھی فخر سے بلند کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت میں بھی ان کا مثالی کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان مقابلے کے اس امتحان میں بیٹھیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"