میٹرک بورڈ کی طلبا کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکریٹری نے تمام طلباو طالبات کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بورڈ سے جاری شدہ امتحانی فارم اور انرولمنٹ فارم صرف ایگزامینیشن اسٹور یا بورڈ سے متصل بینک بوتھ سے حاصل کریں
کراچی : بہت سے جعل ساز اور غیر متعلقہ افراد نقلی امتحانی اور انرولمنٹ فارم بورڈآفس آنے والے طلبا و طالبات کو رش سے بچانے کیلئے فروخت کر رہے ہیں۔ بورڈ آفس تمام طلباوطالبات کو مطلع کرتا ہے کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ فرد سے کسی بھی قسم کا فارم حاصل نہ کریں ۔ بورڈ نے ایسے جعل سازوں کیخلاف متعلقہ تھانے کو رپورٹ کر دی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27نومبر 2020 کو شائع ہوئی