Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

تربیت مکمل کرنیوالی طالبات کے اعزاز میں تقریب

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

تربیت مکمل کرنیوالی طالبات کے اعزاز میں تقریب
فیصل آباد:نور محمد انصاری انڈسٹریل سنٹر سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں کمپیوٹر، ڈریس ڈیزائننگ اور بیوٹی پارلر کی تربیت مکمل کرنیوالی طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فرخ رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق بٹ، سرپرست حاجی بلال نور انصاری، سوشل ویلفیئر افسر رانا کاشف نثار ، ظل ہما حسنین،نظریہ پاکستان فورم کے صدر میاں عبد الوحید نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی، صغیر احمد انصاری، یوسف انصاری اساتذہ حافظہ صبا تبسم،یاسمین حمید ،روبینہ منیر اور طالبات نے شرکت کی۔فرخ رضوان نے کہا ہنر مندی وسیلہ روزگار ہے ، ہنر مند زندگی کے تمام نشیب و فراز میں کبھی بھی بھوکا نہیں مرتا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"