Author Topic: اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا، فیصلہ مجبوری میں کیا، وزیر تعلیم  (Read 337 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا، فیصلہ مجبوری میں کیا، وزیر تعلیم
 کراچی :کورونا وبا کے دوران کوشش ہے بچوں کو تعلیم سے دور نہ رکھا جائے تاہم چیلنج بہت بڑا ہے ، سعید غنی،عالمی اردو کانفرنس میں تیسرے روز تعلیم کے سو برس کے عنوان سے سیشن، یوسف خشک و دیگر کا خطاب

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس میں تیسرے روز ’’تعلیم کے سو برس‘‘ کے عنوان سے سیشن کا انعقاد کیا گیا، نظامت کے فرائض سید جعفر احمد نے انجام دیے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی صوبوں کی جانب سے پیش کردہ اصلاحات کو دیگر صوبوں سے شیئر کیا جا سکتا ہے ، سندھ نے ہمیشہ اس بات کی حمایت کی ہے کہ اچھی اصلاحات میں تمام صوبوں اور مرکز کا اشتراک ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے باعث کوشش ہے کہ بچوں کو تعلیم سے دور نہ رکھا جائے، تاہم چیلنج بہت بڑا ہے جس کے لئے کمیونیٹیز کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا کئی جگہوں پر فائدہ ہوا ہے ۔ حاضرین میں سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ میں کورونا وبا کے دوسرے فیز میں اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا، فیصلہ انتہائی مجبوری میں کیا۔ ممتاز محقق یوسف خشک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پالیسی کو عملی بنانا اور جاب مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر ریاض شیخ نے تعلیمی معیار اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ معروف پبلشر امینہ سید نے کہا کہ 2006 میں وفاق کی جانب سے مرتب کردہ نصاب عمدہ ہے جس کی بنیاد امن و اخوت پر ہے ، 2021 میں اسی نصاب کا تسلسل دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے امتحانی نظام کی تبدیلی پر زور دیا۔ پروفیسر نعمان احمد نے جامعات میں تحقیق کے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیق کے لئے جامعات اور طلبہ کو جو آزادی درکار ہے وہ میسر نہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہماری تحقیق پھلتی پھولتی دکھائی نہیں دیتی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"