Author Topic: جی سی یونیورسٹی نے الحاق شدہ نجی کالجز پر پہلی بار رجسٹریشن کے ساتھ ہی امتحانی ف  (Read 280 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جی سی یونیورسٹی نے الحاق شدہ نجی کالجز پر پہلی بار رجسٹریشن کے ساتھ ہی امتحانی فیس جمع کروانے کی شرط
فیصل آباد: نجی کالجز کو طلبہ سے اکٹھی فیس وصول کرنے میں مشکلات ، سمسٹر کے اختتام تک کا وقت مانگ لیا، حساب کتاب میں کنفیوژن کے باعث تمام واجبات ایک وقت میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا:یونیورسٹی ترجمان
جی سی یونیورسٹی نے الحاق شدہ نجی کالجز پر پہلی بار رجسٹریشن فیس کے ساتھ ہی امتحانی فیس جمع کروانے کی شرط عائد کردی۔ کالج فیس کے بعد پہلے ماہ ہی طلبہ پر رجسٹریشن اور امتحانی فیس کا اکٹھا بوجھ پریشانی کا باعث بن گیا ، اس سے قبل امتحانی فیس رجسٹریشن کے دو سے تین ماہ بعد ہی وصول کی جاتی تھی۔ نجی کالجز کو طلبہ سے اکٹھی فیس وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہر طالب علم کو کالج فیس کے علاوہ 10 سے 15 ہزار روپے تک یونیورسٹی شیئر، رجسٹریشن اور امتحانی فیس جمع کروانا ہوگی۔ اس سے قبل امتحانی فیس رجسٹریشن کے دو سے تین ماہ بعد ہی وصول کی جاتی تھی۔ پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن نے جی سی یونیورسٹی حکام سے امتحانی فیس جمع کروانے کیلئے سمسٹر کے اختتام تک کا وقت مانگا ہے تاکہ کورونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار طلبہ پر فیسوں کا بوجھ وقتی طور پر کم کیا جاسکے ۔ یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی کالجز کے الگ الگ چیک موصول ہونے سے حساب کتاب میں کنفیوژن تھی جس کے باعث ٹریژرر آفس نے تمام واجبات ایک وقت میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 10 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"